• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

روسی وزیر خارجہ 2 روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف دو روزہ دورے پر آج پاکستان پہنچیں گے ۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق سرگئی لاوروف وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی سے وفد کی سطح پر بات چیت کریں گے۔

دونوں وزرائے خارجہ کے درمیان بات چیت میں پاک روس تعلقات کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا، دونوں ملکوں کے درمیان مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید وسعت دینے اور علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔

ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دورہ پاکستان کے دوران روسی وزیر خارجہ سرگئی لاروف وزیر اعظم عمران خان اور دیگر اعلیٰ حکام سے بھی ملاقاتیں کریں گے۔

واضح رہے کہ روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف موجودہ حکومت میں پہلی مرتبہ پاکستان آرہے  ہیں۔

تازہ ترین