مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ 10 اپریل ووٹ چور اور منہگائی مسلط کرنے والے ٹولے کیلئے یوم حساب ثابت ہوگا۔
حمزہ شہباز نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام ووٹ کو عزت دیں گے، ووٹ چور پھر رسوا ہوں گے، ڈسکہ کے عوام 10 اپریل کو ان کے خلاف فیصلہ سنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عوام فیصلہ سنائیں گے کہ وہ ملک پر مسلط مافیاز کی حکومت مسترد کرتے ہیں،10 اپریل کا سورج ایک بار پھر شیر کی فتح کے ساتھ طلوع ہوگا.
حمزہ شہباز نے کہا کہ ڈسکہ کے عوام پہلے کی طرح ایک بار پھر 10 اپریل کو اپنے ووٹ کی عزت کا پہرہ دیں گے، ڈسکہ کے عوام ووٹ کی طاقت سے الیکشن کمیشن کے عملے کو اغواء کرنے والوں کو سزا دیں گے۔