مسلم لیگ نون کی ترجمان مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ میاں نواز شریف کی والدہ کے انتقال کو 2 روز گزر جانے کے بعد اب تک حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو رہا نہ کرنا افسوسناک ہے۔
مریم اورنگزیب نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ ابھی تک حمزہ شہباز اور شہباز شریف کو رہا نہیں کیا گیا، یہ افسوسناک ہے۔
انہوں نے کہا کہ احساس ہونا چاہیے کہ والدہ کی وفات کا صدمہ کتنا بڑا ہوتا ہے۔
مریم اورنگزیب نے یہ بھی لکھا کہ بہت دکھ اور افسوس کی بات ہے کہ شہبازشریف اورحمزہ کو ابھی تک رہا نہیں کیا گیا۔