• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شیئرز بازار میں آج کاروبار کا مثبت دن، انڈیکس میں 856 پوائنٹس کا اضافہ

مارکیٹ کیپٹلائزیشن کل 133 ارب کم ہوئی تھی آج 135 ارب روپے بڑھ گئی ہے، شیئرز بازار میں آج کاروبار کا مثبت دن رہا۔

مارکیٹ کا بینچ مارک ہنڈیڈ انڈیکس 856 پوائنٹس اضافے سے 44 ہزار 404 پر بند ہوا ہے۔

کاروباری دن میں 100 انڈیکس 937 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا، بازار میں 30 کروڑ شیئرز کے سودے 16 ارب روپے میں طے ہوئے۔

مارکیٹ کیپٹلائزیشن 135 ارب روپے اضافے کے بعد 7 ہزار 835 ارب روپے ہوگئی ہے۔

تازہ ترین