• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی پی ایل، کورونا کے وار تیز، کرن مورے کا ٹیسٹ بھی مثبت

ممبئی (جنگ نیوز) انڈین پریمیئر لیگ کا آغاز جمعہ 9اپریل سے ممبئی میں ہورہا ہے۔ تاہم ایونٹ کے آغاز سے قبل کورونا کے وار تیز ہونے لگے ہیں۔ ممبئی کے وانکھیڈے اسٹیڈیم سے وابستہ عملے کے مزید تین ارکان کے کوویڈ ٹیسٹ مثبت آگئے۔ اس سے قبل ہفتے کو 10کیسز سامنے آئے تھے۔ جن سے متعلق دعویٰ کیا جارہا ہے کہ وہ سب صحت یاب ہوچکے ہیں۔دریں اثنا فرنچائز ٹیم ممبئی انڈینز کے وکٹ کیپنگ مشیر اور ٹیلنٹ ہنٹ کوچ کرن مورے بھی وبا کی لپیٹ میں آگئے۔ انہوں نے خود کو آئسولیٹ کرلیا ہے۔ ممبئی کی ٹیم چنئی میں ٹریننگ کررہی ہے۔اس نے منگل کو اپنا ٹریننگ سیشن منسوخ کردیا۔ بتایا گیا ہے کہ باقی کھلاڑیوں کے ہنگامی کوویڈ ٹیسٹ کرائے گئے جو سب منفی آئے ہیں۔ دوسری جانب ریکارڈ کورونا کیسز کے باوجود مہاراشٹر کی ریاستی حکومت نے دارالحکومت ممبئی میں آئی پی ایل کو گرین سگنل دیدیا ہے۔ تاہم میچز خالی گرائونڈ میں ہونگے۔ کھلاڑیوں اور باقی عملے کو بایو ببل میں رہنا ہوگا ۔ خیال رہے کہ مہاراشٹر میں لاک ڈائون کے سبب میچز حیدرآباد منتقلی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

تازہ ترین