اسلام آباد(نمائندہ جنگ)عدالت عظمیٰ نے خیبر پختونخوا کے 72محکموں میں سیکڑوں ملازمین کو مستقل کرنے کے پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کیخلاف دائر حکومتی اپیل منظور کرتے ہوئے ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیدیاہے ،چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن پر مشتمل دو رکنی بینچ نے چند روز قبل کیس کی سماعت مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا تھا جو منگل کے روز جسٹس اعجاز الاحسن نے کھلی عدالت میں پڑھ کر سنایا، عدالت نے خیبر پختونخوا کے مختلف محکموں میں ملازمین کی مستقلی کا پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ کالعدم قرار دیتے ہوئے صوبائی حکومت کی اپیل منظور کرلی ہے ، عدالت نے قرار دیا ہے کہ کیس کا تفصیلی فیصلہ بعد میں جاری کیا جائے گا۔