• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانیہ میں ماڈرنا کوروناویکسین کے استعمال کا آغاز

برطانیہ کی جانب سے آج سے ویلز میں کورونا وائرس ویکسین ماڈرنا کے استعمال کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق برطانیہ میں ایسٹرازینیکا اور فائزر کے بعد ماڈرنا تیسری ویکسین ہے جو برطانیہ میں استعمال کی جارہی ہے، ایسٹرازینیکا ویکسین کی ترسیل میں کمی آنے پر تیسری ویکسین ماڈرنا کا استعمال شروع کیا گیا ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق برطانیہ میں 31.6ملین افراد کو کورونا ویکسین کی پہلی اور 5.5 ملین افراد کو کورونا ویکسین کی  دوسری خوراک لگائی جا چکی ہے۔

خبرایجنسی کے مطابق برطانیہ جلد اپنی نصف آبادی کی ویکسینیشن مکمل کرنے والا ہے۔

تازہ ترین