• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایف آئی اے نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز اور دیگر اداروں کے تین اکاونٹس منجمد کردیے


وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے)  نے جہانگیر ترین کی شوگر ملز اور دیگر اداروں کے تین اکاؤنٹس منجمد کردیئے۔ جبکہ جے ڈی ڈبلیو کے تین عہدیداروں کے نام بھی بلیک لسٹ پر ڈال دیے گئے، تینوں عہدیدار بیرون ملک سفر نہیں کرسکیں گے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق جے ڈی ڈبلیو، ترین فارم سسٹم اور ترین ڈیری فارم کے 3 اکاؤنٹس منجمد کرکے فارنزک آڈٹ کروایا جارہا ہے۔

 مبینہ سٹہ بازی میں ملوث جے ڈی ڈبلیو کے دو ملازمین کے اکاؤنٹ بھی فارنزک آڈٹ کے لیے منجمد کردیے گئے ہیں۔

دونوں ملازمین مبینہ سٹہ باز خرم شہزاد کے ساتھ چینی کی قیمت پر سٹہ میں ملوث تھے۔

اس سے پہلے آج رقوم کی غیر قانونی منتقلی کیس میں جہانگیر ترین اور ان کے بیٹے علی ترین کی عبوری ضمانتوں میں 10 اپریل تک توسیع کردی گئی ہے۔

تازہ ترین