آپ آف لائن ہیں
جمعہ10؍رمضان المبارک 1442ھ 23؍اپریل2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

سلمان خان نے اپنی فلم کی ریلیز1 سال موخر کرنے کا اشارہ دیدیا

بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’رادھے‘ کا انکے شائقین بےصبری سے انتظار کر رہے ہیں لیکن امکان ہے کہ یہ انتظار اب مزید ایک سال طویل ہوسکتا ہے۔

سلمان خان نے ایک گفتگو کے دوران کہا ہے کہ ہم ابھی بھی عید پر ’رادھے‘ کو ریلیز کرنے کی پوری کوشش کر رہے ہیں لیکن اگر یہ لاک ڈاؤن جاری رہا تو ہوسکتا ہے فلم اگلے سال عید پر ریلیز ہو۔

اداکار نے مزید کہا کہ لوگ اپنا خیال رکھیں،فیس ماسک پہنیں،سماجی فاصلہ رکھیں اور حکومت نے جو پابندیاں لگائی ہیں اسے نہ توڑیں تو ہو سکتا ہے کورونا کا زور ٹوٹ جائے۔ اگر ایسا ہوجاتا ہے تو ہم اسی سال فلم کو ریلیز کردیں گے۔

سلمان خان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کیسز میں اضافہ نہ صرف تھیٹر مالکان کے لئے نقصان دہ ہے بلکہ روزمرہ کی مزدوری کرنے والے افراد کے لئے بھی پریشانی اور نقصان کا سبب ہے۔

واضح رہے کہ حالیہ دنوں میں سلمان خان نے تھیٹر مالکان کی پریشانیوں کو دیکھتے ہوئے فلم کو اس سال عید پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید