• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپان نے شمالی کوریا پرعائد پابندیوں میں توسیع کردی

ٹوکیو ( نیوز ڈیسک) جاپان کی کابینہ نے شمالی کوریا کے خلاف عائد پابندیوں کو مزید 2 سال کے لیے توسیع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔خبر رساں اداروں کے مطابق یہ فیصلہ پیانگ یانگ کے جوہری اور میزائل ترقی کے پروگراموں اور جاپانی شہریوں کے اغوا کے حل طلب معاملات میں کوئی پیشرفت نہ ہونے کے بعد کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جاپان نے 2006ء سے شمالی کوریا کے خلاف یکطرفہ طور پر پابندیاں عائد کر رکھی ہیں۔ ان میں شامل تجارت پر مکمل پابندی اور جاپانی بندرگاہوں پر شمالی کوریا میں اندراج کرائے گئے بحری جہازوں کی آمد پر پابندی کی میعاد 13 اپریل کو ختم ہونے والی ہے۔ واضح رہے کہ جاپانی وزیر اعظم رواں ماہ امریکی صدر سے ملاقات کے دوران شمالی کوریا کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔
تازہ ترین