• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فیشن چین Peacock کے2,000 ملازمین کا روزگار بچالیا گیا

لندن(پی اے ) دیوالیہ ہوجانے والی فیشن چین Peacock کے ایک سینئر ایگزیکٹو نے ایک انٹرنیشنل کنسوشیم کی مدد سے ڈیل کے ذریعے چین کے کم وبیش 200 اسٹورز کو بند ہونے اور اس کے2,000 ملازمین کو بیروزگار ہونے سے بچالیا،انھوں نے امید ظاہرکی ہے کہ غیرضروری اشیا کی دکانوں پر لاک ڈائون کی پابندیاں ختم ہوتے ہی اب یہ اسٹور کھل جائیں گے یہ چین ریٹیل فلپ ڈیز کی ایڈنبرا اولن مل کی فیشن امپائر کا حصہ تھی جو گزشتہ سال نومبر میں دیوالیہ ہوگئی تھی۔ڈے پی کاک کے سب سے بڑے مقروض تھے اور اپنے کاروبار میں بھی مقروض ہوچکے تھے ،ایڈمنسٹریٹر ز ایف آر پی نے ان سے سرمایہ کاروں اورتاجروں کے ایک کنسورشیم کے درمیان قرض کو ملتوی کرنے کے ایک معاہدے پر دستخط کے بعد مذاکرات کئے جس سے ان کو کمپنی سے اپنی رقم واپس نکالنے کاراستہ مل گیا۔انٹرنیشنل بیکرز کے اس کنسورشیم کا تعلق دبئی سے ہے جہا ں ڈے کی رہائش ہے ،اسی طرح کی ایک ڈیل ای ڈبلیوایم اور Bonmarche برانڈز کے درمیان بھی طے پائی ہے جبکہ ڈے کا دوسرا برانڈ Jaeger مارک اینڈ اسپنسر کو فروخت کردیاگیاہے جہاں وہ صرف آن لائن کاروبار کیلئے ہوگا،اب ڈے کا جو کئی عشروں تک برطانیہ کی ہائی اسٹریٹ پر چھائے رہے اس کاروبار پر کوئی کنٹرول نہیں ہوگا ،رپورٹ کے مطابق اسپورٹس ڈائریکٹ کے مائیک ایشلے بھی پی کاک کے برانڈ میں دلچسپی رکھتے تھے لیکن ان کے ساتھ ایڈمنسٹریٹرز کی بات چیت کامیاب نہیں ہوسکی۔ کورونا کی وبا پھیلنے کے بعد پی کاک کے 400 اسٹور بند ہوگئے تھے اور اسٹور بند ہونے سے متعدد افراد بیروزگار ہوگئے تھے جبکہ کورونا کی پابندیوں کے تحت مشکلات کا شکار تھے ،دوسرے مخالفین کی برعکس اس چین کا آن لائن کاروبار نہ ہونے کے برابر تھا ۔
تازہ ترین