• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اقتصادی رابطہ کمیٹی، PIA کا ری اسٹرکچرنگ پلان، VVP جہازوں کی مرمت کیلئے 33 کروڑ منظور

اقتصادی رابطہ کمیٹی، PIA کا ری اسٹرکچرنگ پلان


اسلام آباد ( نمائندہ جنگ) کابینہ کی ا قتصادی رابطہ کمیٹی نے پاکستان انٹرنیشنل ائر لائنز ری اسٹرکچرنگ پلان کی منظوری دیدی اور حتمی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے سامنے پیش کرنے کی سفارش کی ‘کمیٹی نے پی آئی اے کے مستقبل میں قرضہ کی شرح جو ری اسٹرکچرنگ پلان کے نٖفاذ اوربیلنس شیٹ میں بہتری کی صورت میں پی آئی اے لے سکتی ہے، پرکیپ مقررکرنے کی ہدایت کی، ای سی سی میں وی وی آئی پی طیاروں کی مرمت وبحالی کیلئے وزارت دفاع کیلئے 33 کروڑروپے کی ضمنی گرانٹس کی منظوری دیدی۔ای سی سی کا اجلاس وزیر خزانہ محمد حمادا ظہر کی زیر صدارت ہوا جس میں کابینہ کمیٹی توانائی کے فیصلہ کے مطابق فوری طورپربندکئے جانیوالے پاورپلانٹس کے موجودہ ملازمین کی پنشن و واجبات کی ذمہ داری اور ڈسکوزکے سرپلس ملازمین کوپنشن اورپنشن سے متعلق مراعات کی ادائیگی کے ضمن میں جنکوز کو ایک بارکی گرانٹ کی فراہمی سے متعلق سمری پیش کی گئی،کمیٹی نے تمام متعلقہ شراکت داروں سے رائے معلوم کرنے کے بعد پاورڈویژن کو پنشن کے واجبات اورذمہ داری سے متعلق لاگت کو معقول بنانے کیلئے اسکا مزیدجائزہ لینے اوراس بارے میں مختلف تجاویز کو کمیٹی میں پیش کرنے کی ہدایت کی، ہوابازی ڈویژن کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ائیرلائنز کی ری سٹرکچرنگ پلان سے متعلق سمری پیش کی گئی، وزیراعظم کے مشیربرائے ادارہ جاتی اصلاحات ڈاکٹرعشرت حسین نے انسانی وسائل اورپی آئی اے کے آپریشنل ری اسٹرکچرنگ کےبارےمیں تفصیلی پریزینٹیشن دی ، پی آئی اے کی ری رسٹرکچرنگ، خسارے میں کمی اوراسے مالیاتی طور پر فعال ومتحرک ادارہ بنانے کے ضمن میں مختلف آپشنز پیش کئے جس میں رضاکارانہ علیٰحدگی سکیم ، ہوابازی کے ماہرین کی خدمات کاحصول، بیڑے کی جدت، روٹس کومعقول بنانا، پراڈکٹ ڈولپمنٹ اورریونیو اضافہ کیلئے اقدامات شامل ہیں، کمیٹی نے پی آئی اے کے مستقبل میں قرضہ کی شرح جو ری سٹرکچرنگ پلان کے نٖفاذ اوربیلنس شیٹ میں بہتری کی صورت میں پی آئی اے لے سکتی ہے۔

تازہ ترین