راولپنڈی (خبرنگار خصوصی) راولپنڈی کنٹونمنٹ بورڈ کے مختلف شعبوں نے رواں مالی سال کے پہلے نو ماہ میں(یکم جولائی سے 31مارچ) ٹیکسوں کی مد میں مجموعی طور پر ایک ارب 16کروڑ سے زائد کی ریکوری کی۔ ہائوس ٹیکس کی مد میں 66 کر وڑ81لاکھ، واٹر چارجز کی مد میں16کر وڑ 71لاکھ، کنز رونسی کی مد میں3کر وڑ78 لاکھ ، ٹی آئی پی ٹیکس کی مد میں 28کروڑ 42لاکھ روپے ریکور کرنے کیساتھ ریکوری آ ف ٹر یڈ لا ئسنس سے92لا کھ 10ہزار روپے جمع کئے گئے۔ اسی طرح پر و فیشل ٹیکس برانچ نے 59لاکھ 77ہزار کی ریکوری کی۔ شعبہ انسد اد تجاوزات نے بھی مختلف علاقوں میں سرکاری جگہ استعمال کرنے پر 299 ٹرک سامان ضبط کیا سرکاری زمین استعمال کرنے پر 292آپریشن کر کے جرمانہ کی مد میں47لاکھ 53ہزار روپے کی ریکوری کی گئی ۔ بورڈ ترجمان کے مطابق گز شتہ نو ماہ کے دوران پاکستا ن سٹیز ن پو رٹل کو ملنے والی شکایات کی تعد اد 3433 تھی جن میں سے2977کا ازالہ ہو ا 456کی جا نچ پڑ تا ل جاری ہے ۔ عوامی سہولیاتی مرکز کوملنے کووالی شکایات کی تعداد4596رہی 4390کا ازالہ کیا گیا ان میں پانی اوربجلی کی شکایات تھیں۔ سی بی کئیر سنٹر نے 5285برتھ جبکہ2531ڈیٹھ سر ٹیفکیٹ جاری کئے۔