• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

رمضان المبارک کے دوران شراب کی فروخت پر پابندی عائد کی جائے ،جمعیت نظریاتی

کوئٹہ (آن لائن )جمعیت علمائے اسلام نظریاتی پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعلات عبدالستار چشتی نے وزاعظم پاکستان وصوبائی وزرائے اعلیٰ سے رمضان المبارک میںوفاقی دارالحکومت وچاروں صوبوں میں شراب کے لائسنس یافتہ وغیرلائسنس خریدوفروخت پر پابندی لگانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہاکہ مملکت خداداد پاکستان میں شراب نوشی اور شراب خانوں سے شراب کی کھلی عام فروخت سے جرائم بدامنی اور معاشرتی خرابیاں عروج پرہیں قرآن میں شراب پینے کو ممنوع اور حدیث میں شراب پینے پلانے اور اس کی راہ ہموار کرنے والے مسلمانوں پر لعنت بھیجی گئی ہے ملک میں اقلیتوں کامحض نام استعمال کیا جاتاہے، جبکہ حقیقت میں ان کے نام پر مسلم آبادی میں شراب کا کاروبار چمکتا اور پروان چڑھتا جارہاہے لیکن کسی کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگتی اسلامی مملکت میں اقلیت کے نام پر شراب سے استفادہ مسلمان اٹھاتے رہے اور حکومتیں اس کے لیے سہولت کاربنتی رہیں۔اقلیتوں کا نام لے کر شراب خانے کھولے گئے اور لائسنس حاصل کیے گئے ،جگہ جگہ شراب خانے کھول کر مسلمان نوجوانوں کو اس کا عادی بنایا گیا حکومت اور عدلیہ شراب پرپابندی لگاکرقوم کے احساسات و جذبات کی ترجمانی کریں ۔انہوں نے کہا کہ شراب تمام مذاہب میں حرام ہے افسوس ہے کہ مسلمان ارکان اسمبلی نے دستور پاکستان کی وفاداری کا حلف اٹھا رکھا ہے اور قرآن کریم پر ایمان کا دعویٰ رکھتے ہیں لیکن وہ شراب پر پابندی کی راہ میں رکاوٹ بنے ہوئے ہیں۔
تازہ ترین