• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایمرسن کالج کو یونیورسٹی بنانے کے حکومتی اقدام کے خلاف اساتذہ کااحتجاج

ملتان ( سٹاف رپورٹر)ایمرسن کالج کو یونیورسٹی بنانے کے حکومتی اقدام کے خلاف اساتذہ نے پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا،اس موقع پر گورنمنٹ ایمرسن کالج ملتان کی جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے ممبران ڈاکٹر طارق بلوچ پروفیسر ارشاد حسین ملک پروفیسر عبدالغنی نیازی ڈاکٹر علمدار نبی ڈاکٹر سلیم اعوان پروفیسر صغیر احمدپروفیسر حافظ ارشاد نے کہا پنجاب کے وزیر اعلیٰ نے ذاتی دلچسپی لےکر ایک آرڈیننس کے ذریعے سو سالہ تاریخی گورنمنٹ ایمرسن کالج کو ختم کردیا۔ ملتان شہر میں 1951 کے بعد لڑکوں کے لیے ایک بھی نیا کالج نہیں بنا۔دوسری طرف ایمرسن کالج جس میں 10ہزار طلباء و طالبات سستی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ حکومت یونیورسٹیاں بنائے مگر غریبوں کے کالج ختم نہ کرے۔
تازہ ترین