• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بوبی دیول والد دھرمیندر سے زیادہ فلموں میں کام کرنے کے خواہشمند

بالی ووڈ کے مشہور اداکار بوبی دیول نے کہا کہ ان کی خواہش ہے وہ اپنے والد سے زیادہ فلموں میں کام کریں۔

یاد رہے کہ بوبی دیول نے اپنے والد کے ساتھ بہت ہی کم فلموں میں کام کیا ہے، جن میں ایک فلم (اپنے، 2007) شامل ہے۔ جبکہ تین فلمیں یملہ پگلہ دیوانہ فرنچائز کی ہیں۔

تاہم اب وہ اپنے والد کے ساتھ آئندہ بننے والی فلم (اپنے ٹو) میں نظر آئیں گے۔

انھوں نے اس خواہش کا بھی اظہار کیا کہ وہ آنے والے وقت میں اپنے والد دھرمیندر سے زیادہ فلموں میں کام کرسکیں، ان کا اس حوالے سے کہنا تھا کہ خواہش ہے کہ اپنے والد سے زیادہ فلموں میں کام کرسکوں۔


یاد رہے کہ ان کے کیریئر میں بریک آیا تھا تاہم اب ان کا بالی ووڈ میں کم بیک ہوا ہے اور وہ فلم ریس تھری میں شامل ہیں۔

اس کے علاوہ انکے ایم ایکس پلیئر پر مبنی کردار کو بہت زیادہ سراہا گیا ہے جو کہ انھوں نے مشہور و معروف شو آشرم میں حال ہی میں ادا کیا ہے۔ ان کے والد کے علاوہ اپنے ٹو میں ان کے بھائی اور بھتیجے کرن بھی کاسٹ میں شامل ہیں۔  

تازہ ترین