• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ماحور شہزاد اولمپک کوالیفکیشن میں آنے کیلئے پُرامید

قومی نمبر ون بیڈمنٹن پلیئر ماحور شہزاد پاکستان کی طرف سے اولمپک کوالیفکیشن میں آنے کے لیے پرامید ہیں۔ 

نیشنل چیمپئین ماحور شہزاد کی اولمپکس کے لیے عالمی رینکنگ میں بہتری آئی ہے۔

ماحور شہزاد کی عالمی رینکنگ میں 13  درجے بہتری آئی ہے وہ عالمی رینکنگ میں 130 سے 117 نمبر پر آگئیں۔

خیال رہے کہ ماحور شہزاد کی رینکنگ میں بہتری پولش اوپن انٹرنیشنل بیڈ منٹن ٹورنامنٹ میں شرکت کے بعد آئی۔

ماحور شہزاد نے امید کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اولمپک کوالیفکیشن کے لیے ٹاپ 100 میں آنے کے لیے پُر امید ہیں۔

تازہ ترین