• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چند ہی روز میں دوسرا ایچ ای سی ترمیمی آرڈیننس جاری،بعض شقیں تبدیل

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے متعلق چند ہی روز میں دوسرا صدارتی آرڈیننس جاری ،صدر مملکت کے دستخط کے بعد ایچ ای سی دوسرا ترمیمی آرڈیننس 2021 جاری کر دیا گیا۔نظرثانی شدہ صدارتی آرڈیننس کا اطلاق 26 مارچ سے ہو گا،نئے صدارتی آرڈیننس میں مارچ میں جاری کیے گئے آرڈیننس کی بعض شقوں میں ترمیم کر دی گئی ہے،ہائر ایجوکیشن کمیشن کے ارکان کی تعداد 10 سے بڑھا کر 13 کر دی گئی،کمیشن میں نجی ارکان کی تعداد 2 سے بڑھا کر 5 کر دی گئی،وفاقی وزارت تعلیم سے ایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کا اختیار واپس لےلیا گیاایگزیکٹو ڈائریکٹر کی تعیناتی کا اختیار کمیشن کو حاصل ہو گااس سے قبل مارچ کے آخری ہفتے میں ایچ ای سی سے متعلق آرڈیننس جاری کیا گیا تھاآرڈیننس میں چیئرمین ایچ ای سی کی مدت ملازمت کم کر کے 2 سال کر دی گئی تھی،مدت میں کمی کے نتیجہ میں چیئرمین طارق بنوری عہدے سے فارغ ہوئے۔

تازہ ترین