• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سابق جج، شوکت عزیز صدیقی کی اپنے کیس کی جلد سماعت کیلئے سپریم کورٹ میں نئی متفرق درخواست دائر

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)اسلام آباد ہائی کورٹ کےسابق جج ،شوکت عزیز صدیقی نے سپریم کورٹ میں اپنے کیس کی جلد سماعت کے لئے نئی متفرق درخواست دائر کر دی ہے، درخواست گزار نے موقف اختیار کیا ہے کہ ان کی درخواست سپریم کورٹ میں 2018 سے زیرالتوا ء ہے جبکہ تیس جون 2021 کوان کی ریٹائر منٹ کی تاریخ بنتی ہے ،اس لئے انصاف کا تقاضا ہے کہ فاضل عدالت وزارت قانون و انصاف کی جانب سے ان کی معطلی کے حوالے سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کو معطل کرنے کا حکم جاری کرے،یاد رہے کہ درخواست گزار نے آئینی درخواست میں سپریم جوڈیشل کونسل کی سفارشات اور اس کے نتیجے میں گیارہ اکتوبر 2018 کو وزارت قانون و انصاف کی جانب سے انہیں اس عہدہ سے ہٹانے کے حوالے سے جاری کئے گئے نوٹیفکیشن کو چیلنج کررکھاہے۔

تازہ ترین