کراچی(اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد نے رائل پارک، ہل پارک سمیت دیگر پارکوں میں تجاوزات پر برہمی کا اظہار اور ہل پارک کے مکینوں کی فریق بننے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے کمشنر کراچی کو باغ ابن قاسم کی تزئین و آرائش مکمل کرنے کا حکم دے دیا۔ سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس مظہر عالم میاں خیل پر مشتمل 3 رکنی لارجر بنچ کے روبرو رائل پارک کیس کی سماعت ہوئی۔ کمشنر کراچی سے آئندہ سماعت پر پیش رفت رپورٹ جمع کرانے کا حکم دیدیا۔