امیر جماعت اسلامی پاکستان نے کورونا وائرس کے باعث ’گو آئی ایم ایف گو‘ تحریک کچھ دن کیلئے معطل کردی۔
لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا ہے کہ ملک کو کورونا سے زیادہ حکومت کی عوام دشمن پالیسیوں سے خطرہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ وسائل پر قابض مافیا، جاگیر دار، سرمایہ دار اور وڈیرے اصل بیماری ہیں۔
سراج الحق نے مزید کہا کہ اسٹیٹ بینک کی نجکاری نامنظور کرتے ہیں، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ کسی صورت قبول نہیں ہوگا۔
اُن کاکہنا تھا کہ وبا کی وجہ سے گو آئی ایم ایف گو تحریک کچھ دن کےلیے معطل کی ہے۔