• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پی ٹی آئی کیلئے جنوبی پنجاب صوبے کا قیام ممکن نہیں، شاہ محمود قریشی کا اعتراف

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے اعتراف کیا ہے کہ ہمارے پاس اکثریت نہیں اس لیے جنوبی پنجاب صوبے کا قیام ممکن نہیں۔

ملتان سے جاری بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ دو تہائی اکثریت نہ ہونے سے فوری طور پر صوبے کا قیام ممکن نہیں۔

انہوں نے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کا قیام تحریک انصاف کے منشور میں شامل ہے، حکومت نے سیکرٹریٹ قائم کرکے جنوبی پنجاب صوبے کی سیڑھی رکھ دی ہے۔


وزیر خارجہ نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن) جنوبی پنجاب صوبہ بنانے کے لیے مخلص نہیں ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کی دونوں بڑی جماعتیں اپنے دور اقتدار میں جنوبی پنجاب صوبہ بناسکتی تھیں مگر انہوں نے ایسا نہیں کیا۔

تازہ ترین