• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈکیتی، چوری کی وارداتوں میں شہری نقدی، قیمتی اشیا سے محروم

اسلام آباد (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی اسلام آباد کے مختلف علاقوں میں وارداتوں میں لاکھوں کی نقدی ،زیورات اور دیگر قیمتی سامان کے علاوہ 2کاریں اور18موٹرسائیکل اڑا لے گئے ۔ چیک ڈس آنر کے بھی متعدد مقدمات درج کئے گئے۔ تھانہ وارث خان کے علاقے میں مجاہد کی دکان سے دس لاکھ روپے کا مال چوری کرلیاگیا۔ صادق آباد کے علاقے سے عالیہ کے گھر کے تالے توڑ کر ڈیڑھ لاکھ روپے مالیت کے زیور،نقدی اوردیگر سامان چوری کرلیاگیا۔زاہدہ کو روک کر موٹرسائیکل پرسوار دو ڈاکوئوں نے دو تولے کے زیورات،نقدی چھین لی۔ ویسٹرج کے علاقے میں عرفان مجید کے گھر کے تالے توڑ کر دو بالیاں،اسی ہزارروپے اور سامان ،بلاول بٹ کے گھر کے تالے توڑ کر نقدی وموبائل چوری کرلیا گیا۔نصیر آباد کے علاقے میں زیبر کے دفتر گھسنے والے تین ڈاکوئوں نے چار موبائل ،65 ہزارروپے نقدی چھین لی ،تین مسلح ڈاکوئوں نے مدشم کی دکان سے کیش اور موبائل چھین لیا۔سول لائن کے علاقے میں ضیافت کے گھر سے چار تولے کے طلائی زیورات چوری ہو گئے ۔عبدالقیوم کے گھر سے بریف کیس چوری ہوگیاجس میں طلائی زیورات، نقدی پرائز بانڈز اور دیگر کاغذات تھے ۔تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں یوسف کے گھر کے تالے توڑ کر پچاس ہزارروپے نقدی اوردیگراشیا چوری کرلی گئیں۔ شمائلہ الفت نے کورال پولیس کو بتایاکہ نامعلوم مسلح شخص نے مجھ سے نقدی، زیورات اور موبائل فون کل مالیتی 60ہزار روپے چھین لئے۔ فہد ملک نے سہالہ پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم افراد نے موبائل فون مالیتی تیس ہزار روپے چھین لیا، عرفان سلیم نے سہالہ پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم افراد نے مجھ سے موبائل فون چھین لیا۔ محمد علی رضا نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ دو نامعلوم مسلح موٹر سائیکل سوار افراد نے مجھ سے نقدی، لیپ ٹاپ کل مالیتی ایک لاکھ 85ہزار روپے چھین لئے، سحل محمد مرزا نے آئی نائن پولیس کو بتایا کہ نامعلوم شخص نے مجھ سے موبائل فون چھین لیا۔

تازہ ترین