• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ضلع را ولپنڈی میں 16ر مضان بازار لگا نے کیلئے پوا ئنٹ مختص

راولپنڈی (اپنے رپورٹر سے) ضلع راولپنڈی میں کل 16ر مضان بازار لگا ئے جارہے ہیں ، آٹے کے تھیلے سبسڈا ئزڈ ریٹ پر فراہم کرنے لئے انہی بازاروں میں پوانٹس مخصوص کر دئیے گئے ہیں۔ اس بات کا اظہار ڈ پٹی کمشنرراولپنڈی کیپٹن(ر) انور الحق کی زیر صدارت جا ئزہ اجلاس میں کیا گیا۔ راولپنڈی (سٹی ،کینٹ و صدر)کی حدود میں یہ بازار پبلک پارک ڈبل روڈ، کمیٹی چوک، گلزار قا ئد، اڈیا لہ روڈ جراحی سٹاپ، چکری روڈ نزد ظفرپلا زہ، چونگی نمبر 22، چو ہڑ چوک ما ڈل بازار، خیابان سر سید، ڈ ھوک حسو، حیدری چوک جبکہ تمام تحصیلوں میں لگائے جا رہے ہیں۔تحصیل کلرسیداں میں یہ بازارشا ہراہ کشمیر نزد بنک الفلا ح، کو ٹلی ستیاں میں مین بازار میں، ٹیکسلا میں چوک سرائی کلاں میں، گوجرخان میں مین جی ٹی روڈنزد را حت بیکرز، کہوٹہ میں سبزی منڈی نزد پرانی کچہری اور مری میں یہ رمضان بازار لوئر مال مری میں قا ئم کیا گیا ہے۔

تازہ ترین