عظیم خان اداکار یاسر حسین پر برس پڑے
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عظیم خان اداکار یاسر حسین پر برس پڑے

صبا قمر سے شادی کرنے اور پھر شادی سے انکار کے باعث خبروں کی زینت بننے والے بلاگر عظیم خان کامیڈین اداکار یاسر حسین پر برس پڑے۔

صبا قمر کے شادی سے انکار کے اعلان کے بعد یاسر حسین نے انہیں حوصلہ دیتے ہوئے کہا تھا کہ صبا قمر جتنی خود مضبوط ہے اتنے ہی مضبوط مرد کی حقدار ہے۔

ساتھ ہی یاسر نے مضبوط اور طاقتور مرد کی خصوصیات بتاتے ہوئے کہا کہ ’یہ یاد رکھنا کہ مرد اپنی داڑھی مونچھ سے نہیں بلکہ اپنی سوچ اور ایمانداری سے مرد بنتا ہے۔‘


یاسر حسین کے کئی دن پہلے دیئے گئے اس پیغام پر گزشتہ روز غم و غصے کا اظہار کرتے ہوئے عظیم خان نے کہا کہ داڑھی مونچھ رکھنے سے واقعی کوئی مرد نہیں بنتا، پر ہر بات میں بولنا بھی مردانہ عادت نہیں ہے۔

آسٹریلوی بلاگر نے یہ بھی لکھا کہ ’کبھی ارطغرل میں مسئلے ہیں، کبھی باہر والوں کے پاکستان آکر کام کرنے سے مسئلے ہیں، مردوں کی سب سے اچھی فطرت میں ایک یہ بھی ہے کہ وہ پھپھو والے کام نہیں کرتے۔

واضح رہے کہ صبا قمر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک نوٹ شیئر کرتے ہوئے عظیم خان سے شادی کے فیصلے کو واپس لینے کا اعلان کیا تھا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید