سابقہ اداکارہ نور بخاری نے صبا قمر کو ٹرول کرنے والوں سے اپیل کی ہے کہ وہ یوں صبا قمر کا اور حجاب پہننے والی لڑکیوں کا مذاق نہ بنائیں۔
سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے اداکارہ کی سالگرہ کی تقریب کی تصویر میں شاندار انداز میں ترمیم کی گئی جسے استعمال کرتے ہوئے صبا قمر کو ٹرول کیا جارہا تھا۔
نور بخاری نے انسٹاگرام پر صبا قمر کی ترمیم شدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے کہاکہ کسی کو بھی یوں صبا قمر کا یا کسی بھی حجابی کا مذاق اڑانا نہیں چاہئے۔
نور بخاری سے قبل زویا ناصر بھی صبا قمر کی حمایت میں سامنے آئی تھیں اور لوگوں کے دہرے معیار پر بات کی تھی۔
دوسری جانب صبا قمر اس تصویر اور اس پر کیے جانے والے تبصروں سے محظوظ ہوتی دکھائی دے رہی ہیں، انہوں نے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں ترمیم شدہ تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ’یہ واقعی مزاحیہ ہے۔‘