ہم ’خُدا اور محبت 3‘ پورا ایک ساتھ نہیں دیکھ سکتے؟ اقرا عزیز
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہم ’خُدا اور محبت 3‘ پورا ایک ساتھ نہیں دیکھ سکتے؟ اقرا عزیز

جیو ٹی وی کی مقبول ترین ڈرامہ سیریز ’خُدا اور محبت‘ کے سیزن 3 میں ’ماہی‘ کا مرکزی کردار اداکرنے والی خوبرو اداکارہ اقرا عزیز نے پورا سیزن ایک ساتھ دیکھنے کی خواہش ظاہر کردی۔  

اقراعزیز نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر اپنی ایک تصویر شئیر کی ہے جس میں وہ کافی اُداس نظر آرہی ہیں۔


اس تصویر کو شئیر کرتے ہوئے اداکارہ نے سوالیہ انداز میں لکھا کہ’کیا ہم ڈرامہ سیریل ’خُدا اور محبت 3‘ پورا ایک ساتھ نہیں دیکھ سکتے؟‘

اقرا عزیز نے اپنے جذبات بیان کرتے ہوئے لکھا کہ ’اگلی قسط کا انتظار کرنا بہت مشکل ہے۔‘

واضح رہے کہ جیو انٹرٹینمنٹ پر سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ کے تحت پیش کیا جانے والا ڈرامہ سیریل’خدا اور محبت‘ کے سیزن 3 کی 9ویں قسط گزشتہ شب نشر کی گئی جسے مداحوں نے بے حد پسند کیا۔

اس ڈرامے کی ہر نئی نشر ہونے والی قسط اس کی مقبولیت میں مزید اضافہ کررہی ہے یہی نہیں بلکہ یہ ڈرامہ پاکستان کے ٹوئٹر ٹرینڈ پینل پر بھی سرفہرِست ٹرینڈز میں شامل ہے۔

ڈرامے کی نئی قسط کو اب تک یوٹیوب پر 73 لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں جبکہ گزشتہ ہفتے نشر ہونے والی قسط کواب تک 20 کروڑ  افراد دیکھ چکے ہیں۔

خیال رہے کہ کہ ڈرامہ سیریل’خدا اور محبت‘ کے تیسرے سیزن میں مرکزی کردار معروف اداکار فیروز خان اور اداکارہ اقرا عزیز نے ادا کیا ہے جبکہ ڈرامہ سیونتھ اسکائے انٹرٹینمنٹ پروڈکشن کے تحت پروڈیوسرز عبداللّہ کادوانی اور اسد قریشی کی تخلیق ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید