ملتان (سٹاف رپورٹر) ایڈیشنل سیشن جج ملتان نے باپ سے بازیاب کرا کے دو کمسن بچوں کو ماں کے حوالے کر دیا۔ فاضل عدالت میں سمیجہ آباد ملتان کی رہائشی خاتون ثوبیہ منیر نے درخواست دائر کرتے ہوئے موقف اختیار کیا تھا کہ اس کا سابق شوہر عاطف یسین دو بچوں زیان اور عبدالمنان کو چھین کر لے گیا ہے۔پولیس تھانہ سیتل ماڑی کے ذریعے بچوں کی بازیابی کا حکم دیا گیا تھا سماعت کے دوران بچے والدہ کے ہمراہ بھجوا دیے گئے۔