• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

اے ماہِ رمضان! اے رب کے مہمان تیرا آنا مبارک ہو....

تحریر: عالیہ کاشف عظیمی

ماڈل: فریحہ اکرم

اسکارفس: گولڈی

آرایش: دیوا بیوٹی سیلون

عکّاسی: عرفان نجمی

لے آؤٹ: نوید رشید

نبی کریمﷺکا ارشاد ہے،’’ماہِ رمضان کے استقبال کے لیے سارا سال جنّت سجائی جاتی ہے اور جب رمضان آتا ہے، تو جنّت کہتی ہے کہ’’ یا اللہ! اس مہینے میں اپنے بندوں کو میرے لیے خاص کردے۔‘‘اِسی طرح حدیث مبارکہﷺ ہے،’’یہ ایسا مہینہ ہے، جس کا ابتدائی حصّہ رحمت، درمیانی حصّہ مغفرت اور آخری حصّہ جہنّم سے نجات کا ہے۔‘‘تو؎ ’’اے ماہِ رمضان، اے ربّ کے مہمان تیرا آنا مبارک ہو…رکھیں گے روزے…پڑھیں گے قرآن… تیرا آنا مبارک ہو…تُو بخشش کا مہینہ ہے…تُو رحمت کا خزینہ ہے…جھڑ جائیں گے گناہ … بڑھیں گی نیکیاں… تیرا آنا مبارک ہو۔‘‘

ماہِ صیام کے پہلے عشرے کے فیوض و برکات کا سلسلہ جاری ہے، مومنین اپنے اپنے طور عبادات میں مصروف ہیں۔ بلاشبہ ربِ کائنات نے اپنے بندوں کے لیے ماہِ رمضان کو ایک ایسا تحفہ بنادیا ہے کہ جس میں کی جانے والی عبادات، خدماتِ خلق نہ صرف ذہنی آسودگی کا ذریعہ بنتی ہیں، بلکہ روح کی بالیدگی و تازگی بھی ان ہی سے مشروط ہے۔تب ہی تو ہر مسلمان کی خواہش ہوتی ہے کہ وہ اس ماہِ مبارکہ میں زیادہ سے زیادہ وقت عبادات اور نیک اعمال میں صرف کرے، تو اس پُر نور مہینے کی مناسبت سے ہم نے بھی اپنی بزم کچھ ایسے خُوب صُورت، دیدہ زیب اور خوش نما اسکارفس سے مرصّع کی ہے کہ دیکھنے والی نگاہوں میں بھی پاکیزگی کے چراغ جل اُٹھیں گے۔

ذرا دیکھیے،رائل بلیو رنگ کے پہناوے سے ہم آہنگ نیلے اور لیونڈر رنگوں کے امتزاج میں پرنٹڈ اسکارف کس قدر پیارا لگ رہا ہے۔ سفید قمیص اور پرنٹڈ میکسی کے ساتھ گلابی، شفتالو، سبز اور کچھ ہلکے رنگوں میں پرنٹڈاسکارف بھی خُوب جچ رہا ہے، تو سفید رنگ پاجامے اور سِلک پرنٹڈ پیپلم کے ساتھ کنٹراسٹ میں ملٹی شیڈڈ پھول دار اسکارف کا انداز بھی جداگانہ ہے۔ پھر ایک جانب گلابی، جامنی اور سیاہ رنگوں میں حسین پرنٹڈ اسکارف ہے، تو دوسری طرف ٹیل رنگ جارجٹ شرٹ کے ساتھ عنّابی، نیلے، پیچ اور فیروزی کے کنٹراسٹ میں اسکارف کا بھی جواب نہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین