• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلال عباس نے پہلی محبت کے حوالے سے بتادیا

پاکستان ٹی وی انڈسٹری کے خوبرو اداکار بلال عباس نے اپنی پہلی محبت کے حوالے سے بتادیا۔

اپنے حالیہ انٹرویو میں بلال عباس سے سوال کیا گیا کہ آپ کو زندگی میں پہلی محبت کس سے ہوئی یا آپ کا پہلا کَرش کون تھا؟ اس سوال کا جواب دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ انہیں زندگی کی پہلی محبت اپنی اسکول کی ٹیچر سے ہوئی تھی۔


 واضح رہے کہ بلال عباس ڈرامہ انڈسٹری کے ابھرتے ہوئے باصلاحیت اداکار ہیں، شوبز میں انٹری کے بعد قلیل مدت میں ہی انہوں نے اپنی صلاحیتوں سے اداکاری کی دنیا میں اپنا آپ منوایا ۔

آج کل بلال عباس پہلی بار ثنا جاوید کے ساتھ  ڈرامہ سیریل ’ڈنک‘ میں نظر آرہے ہیں۔

تازہ ترین