• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوبہ پنجاب میں مذہبی جماعت کے کارکنوں کی جانب سے جاری احتجاج کے باعث متعدد شاہراہیں بند ہونے کے سبب ٹریفک پولیس  نے ڈائیورژن پلان جاری کر دیا ہے۔

ٹریفک پولیس راولپنڈی کے مطابق ڈائیورژن پوائنٹس اور متبادل راستوں پر اضافی نفری تعینات  کی گئی ہے، فیض آباد سے آنے والی ٹریفک کو نائینتھ ایونیو اور شمس آباد کی طرف بھیجا جا رہا ہے جبکہ راول روڈ سے آنے والی ٹریفک کو بند کھنہ روڈ صادق آباد کی طرف موڑا گیا ہے۔

ٹریفک پولیس کے مطابق  صدر سے مری روڈ والی ٹریفک کو مریڑ چوک سے کچہری بھیجا جائے گا جبکہ کمیٹی چوک انڈر پاس سے لیاقت باغ چوک کی طرف جانے والی ٹریفک مکمل طور پر  بند ہے ۔

ٹریفک پولیس راولپنڈی کے مطابق کمیٹی چوک انڈر پاس کے اوپر سے ٹریفک کو ڈھوک کھبہ، اقبال روڈ بھیجا جا رہا ہے جبکہ راجہ بازار سے لیاقت باغ آنے والی ٹریفک کو کالج چوک سے ڈائیورٹ کیا گیا ہے۔

چیف ٹریفک آفیسر رائے مظہر اقبال  کے مطابق ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے تمام پوائنٹس پر ٹریفک پولیس موجود ہے، شہری مری روڈ پر غیر ضروری سفر نہ کریں۔

تازہ ترین