آپ آف لائن ہیں
جمعرات23؍ رمضان المبارک 1442ھ6؍مئی 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

حب: فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل کے دوران دھماکا، 7 افراد زخمی


حب میں الہ آباد ٹاؤن کے فٹ بال گراؤنڈ میں دھماکا ہوا ہے، جس کے نتیجے میں 7 افراد زخمی ہوگئے۔

پولیس کے مطابق دھماکا فٹ بال ٹورنامنٹ کے فائنل میچ کے دوران ہوا۔

پولیس حکام کے مطابق بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرکے علاقے کو گھیرے میں لے لیا گیا ہے۔


پولیس کے مطابق فٹ بال گراؤنڈ دھماکے کے زخمیوں کو گورنمنٹ جام غلام قادر اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

پولیس حکام کے مطابق دھماکا خیز مواد تماشائیوں کے بیٹھنے کی جگہ پر چھپایا گیا تھا، جو ریمورٹ کنٹرول ڈیوائس کے ذریعے کیا گیا۔

قومی خبریں سے مزید