• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پہلی مرتبہ غیر ایشیائی ٹیم کے پاکستان کیخلاف 200 رنز

پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی مضبوط ترین ٹیموں میں سے ایک ہے جس کا اندازہ اس کی مضبوط بولنگ سے لگایا جاسکتا ہے۔ 

28 اگست 2006 کو پاکستان نے انگلینڈ کے خلاف پہلا بین الاقوامی ٹی ٹوئنی میچ کھیلا جس میں اسے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔ 

اس کے بعد اس نے 166 بین الاقوامی میچز  کھیلے ہیں جس میں اس نے ریکارڈ 100 مرتبہ کامیابی بھی حاصل کی ہوئی ہے۔ 

تاہم جب بولنگ کے شعبے میں دیکھا جائے تو شاہد آفریدی، سعید اجمل اور عمر گل جیسے اسٹار بولرز نے ہمیشہ حریف ٹیموں کے بیٹسمین کو پریشان کیے رکھا۔ 

ان کی بولنگ کے کمال کی سب سے بڑی مثال یہ ہے کہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کے ان تقریباً 16 برس کے دوران صرف ایک ہی مرتبہ اس کے خلاف 200 یا اس سے زائد کا ہندسہ عبور ہوا ہے۔ 

جنوبی افریقہ کے خلاف آج کے میچ سے قبل سری لنکا اب تک کی وہ واحد ٹیم تھی جس نے پاکستان کے خلاف 200 کا ہندسہ عبور کیا تھا۔ 

آئلینڈرز نے 13 دسمبر 2013 کو دبئی اسپورٹس سٹی میں پہلی اننگز میں 211 رنز بنائے تھے جو پاکستان کے خلاف پہلا اور اب تک کا سب سے بڑا ٹوٹل ہے۔ 

اسی طرح اب 14 اپریل کو جنوبی افریقہ نے آئیڈن مارکرم، یامینمن ملانن، وینڈر ڈوسن کی شاندار اننگز کی بدولت 203 رنز بورڈ پر سجائے۔ 

تازہ ترین