• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران خان اور اُن کی ٹیم غیرسنجیدہ ہے، سراج الحق

امیر جماعت اسلامی پاکستان سراج الحق نے وزیراعظم عمران خان اور ان کی ٹیم کو غیرسنجیدہ قرار دیدیا۔

لاہور سے جاری بیان میں سراج الحق نے کہا کہ وزیراعظم اور اُن کی ٹیم غیرسنجیدہ ہے، پنجاب میں بیڈ گورننس اپنے عروج پر ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت کسی مسئلے کا نوٹس لے لے تو اس کا مطلب مزید خرابی پیدا کرنا ہوتا ہے۔


امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ حکومتی گاڑی کو ریورس گیئر لگا ہوا ہے عوام مشکل ترین دور سےگزر رہے ہیں۔

اُن کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے تبدیلی کا نعرہ لگایا مگر کارٹیلائزیشن کو نہ روک سکی۔

سراج الحق نے کہا کہ کارٹیلائزیشن میں ملوث افراد ہمیشہ حکومتوں کا حصہ رہے۔

تازہ ترین