واشنگٹن (جنگ نیوز)امریکی ریاست اوہایئو میں منشیات کے شدید استعمال کے بعد اسپتال میں داخل ہوئے مائلز جیکسن نامی مطلوبہ سیاہ فام کو پولیس نے مزاحمت کے دوران گولی مار دی،یہ بھی معلوم ہوا ہے کہ جیکسن نے اپنی چھپائی ہوئی پستول سے فائرنگ بھی کی تھی۔
دہلی پولیس کے مطابق جھگڑا ٹرین کے پینٹری اسسٹنٹس کے درمیان پانی کے ڈبے کی جگہ رکھنے پر زبانی تکرار سے شروع ہوا۔ مسئلہ ٹرین کے اندر پانی کا ڈبہ رکھنے پر تھا۔ بحث مباحثے نے جلد ہی ہاتھا پائی کی شکل اختیار کر لی۔
بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان، سلمان خان اور عامر خان سعودی دارالحکومت ریاض میں ایک تقریب کے دوران اسٹیج پر ایک ساتھ اکٹھے ہو گئے۔
جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر خالد محمودعراقی کی زیرِ صدارت منعقدہ ایڈوانسڈ اسٹڈیز اینڈریسرچ بورڈ (اے ایس آربی) کے حالیہ اجلاس میں 13 طلباء و طالبات کو مختلف شعبہ جات میں پی ایچ ڈی، 39 کو ایم فل جبکہ 02 کو کورس ورک (30 کریڈٹ آرز) مکمل کرنے پر ایم ایس کی اسناد تفویض کی گئیں۔
جاوید اکبر ریاض پیر کو عہدے کا چار چھوڑ کر طویل رخصت پر روانہ ہو رہے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ گھر سے گیس پریشر بڑھانے کی موٹر ملی ہے، شبہ ہے موٹر سے سوئی گیس گھر میں پھیلی تھی، گھر میں کسی نے ماچس جلائی تو دھماکا ہوگیا۔
کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں طوطا پکڑنے کے بہانے ایک ملزم فلیٹ سے موبائل فون چوری کرکے فرار ہو گیا۔
تقریب سے خطاب میں وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جی ٹو فریم ورک کے تحت دونوں ممالک کے درمیان معاہدہ ایک اچھے سفر کا آغاز ہے، منصوبے سے دونوں ملکوں کو فائدہ ہوگا۔
بلوچستان کے شہر خاران میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایس ایچ او خاران محمد قاسم شہید ہو گئے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق 21 سالہ کالج طالبہ یامنی پریا کو گزشتہ روز سری رام پورہ ریلوے ٹریک کے قریب دن دہاڑے قتل کیا گیا۔ حملہ آور لڑکی کا گلا کاٹ کر موقع سے فرار ہوگیا۔
چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر کا کہنا ہے کہ علی امین گنڈاپور جیسے باصلاحیت رہنماؤں پر فخر ہے، بانیٔ پی ٹی آئی نے انہیں بہترین انداز میں خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
صدر آصف زرداری سے سیکریٹری جنرل مسلم ورلڈ لیگ ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسیٰ نے ملاقات اسلام آباد میں ملاقات کی۔ اس موقع پر صدرِمملکت نے خادمِ الحرمین شریفین اور سعودی ولی عہد کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سینیٹ کی دفاعی کمیٹی کا اجلاس اسلام آباد میں ہوا، جس میں قومی ایئر لائن کے امور اور نجکاری کے معاملات پر بریفنگ دی گئی۔
وزیرِ دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ اب افغانستان بھارت کی پراکسی بن گیا ہے، دہشت گردی کی یہ جنگ بھارت افغانستان اور ٹی ٹی پی نے مل کر پاکستان پر مسلط کی ہوئی ہے۔
بڑی تعداد میں نمازی ملبے، ٹوٹی دیواروں اور تباہ شدہ میناروں کے درمیان صفیں باندھے دکھائی دیے۔ یہ مسجد اسرائیلی حملوں کے دوران مکمل طور پر منہدم ہو گئی تھی۔
بھارتی چاول کی قیمتوں میں کمی سے یورپین یونین میں پاکستانی چاول کی فروخت میں کمی کا خطرہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق اس سال جرمنی کے شہر کولون میں لگنے والی خوراک کی بڑی نمائش انوگا میں بھارت کے چاول کے تاجروں نے یورپی خریداروں کو پاکستانی تاجروں کے مقابلے میں ڈھائی سو سے لیکر 300 ڈالر تک فی ٹن کم ریٹ دیے ہیں۔
یورپی یونین کی خارجہ امور کی سربراہ کایا کالس نے پاکستانی وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو فون کر کے ان سے گفتگو کی ار ہر طرح کی دہشت گردی کے خلاف واضح طور پر ای یو کی جانب سے مذمت کی۔