• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پشاور(نمائندگان جنگ )اسلام آباد میں ہونے والے عورت مارچ کے منتظمین کیخلاف مبینہ گستاخانہ نعرے بازی اور مسلمانوں کی دل آزاری پر مقدمہ درج کرلیا گیا ،مقدمہ تھانہ شرقی پولیس نے دفعہ 295اے اور 295سی کے تحت درج کیا جس کے بعد توہین عدالت کا کیس نمٹا دیاگیا ۔ عدالت نے تھانہ شرقی پولیس کے ایس ایچ او عمران عالم کےخلاف دائر توہین عدالت درخواست پرسماعت شروع کی تو اس دوران شرقی پولیس نے عدالت میں عورت مارچ کے منتظمین کےخلاف دائر ایف آئی آر کی کاپی عدالت میں پیش کردی، عدالت نے توہین عدالت کیس نمٹا دیا۔

تازہ ترین