اسلام آباد (جنگ رپورٹر)عدالت عظمیٰ نے سینٹورس مال تجاوزات سے متعلق مقدمہ کی سماعت کے دوران سی ڈی اے کو اسلام آباد میں چھ پارکنگ پلازوں کے منصوبوں کیلئے تین ماہ کا وقت دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر اس حوالے سے تفصیلی رپورٹ جمع کرانے کا حکم جاری کیا ہے ، چیف جسٹس گلزار احمد کی سربراہی میں پانچ رکنی لارجر بنچ نے جمعرات کے روز کیس کی سماعت کی تو سی ڈی اے بورڈ کے ممبر( فنانس) عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیا کہ چھ پارکنگ پلازوں کی تعمیر کیلئے ماہرین کی خدمات حاصل کر لی گئی ہیں، ابتدائی طور پر تین پلازے بلیو ایریا جبکہ ایف ٹن،ایف 6اور ایف ایٹ میں ایک ایک پلازہ بنائینگے، دوسرے مرحلے میں ضرورت کے مطابق پارکنگ پلازوں کی تعداد کو بڑھایا جائیگا جس پر چیف جسٹس نے کہاکہ سروس لین میں گاڑی پارک کرنے کی اجازت نہیں ہونی چاہئے ۔