• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بائیوڈیورسٹی پارک اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے حوالے کرنے کی منظوری

بہاولپور(ڈسٹرکٹ رپورٹر)چولستان میں بنائے جانے والے بائیوڈیورسٹی پارک کو اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور کے حوالے کرنے کی منظوری دے دی گئی، تفصیلات کے مطابق محکمہ ماحولیات حکومت پنجاب کی جانب سے جاری کردہ مراسلے میں بتایاگیاہے کہ چولستان میں بنایاگیا بائیوڈائیورسٹی پارک کوڈسٹرکٹ گورنمنٹ بہاولپور کے سپرد کیاگیاتھا۔ تاہم اب اس پارک کو انسٹی ٹیوٹ آف ڈیزرٹ سٹیڈیز اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپورکے سپرد کئے جانے کافیصلہ کیاگیاہے جس کی محکمہ اجازت دیتاہے۔ لہٰذا فوری طورپر اس حوالے سے اقدامات اٹھائے جائیں۔
تازہ ترین