• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سارہ خان اب بہتر محسوس کررہی ہیں: شوہر فلک شبیر

ٹائیفائیڈ کے باعث  اسپتال میں داخل ٹی وی کی مقبول ترین اداکارہ سارہ خان کی طبیعت میں بہتری آگئی ہے۔

مداحوں کی جانب سے اپنی پسندیدہ اداکارہ کی ناسازیِ طبیعت پر تشویش کا اظہار کیا جارہا تھا، ایسے میں سارہ خان نے خود بھی اور ان کے شوہر گلوکار فلک شبیر نے ان کی طبیعت میں بہتری کی خبر دی ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام پر سارہ خان اور فلک شبیر نے ایک اسٹوری شیئر کی جس میں کہا گیا کہ ’آپ سب کی دعاؤں سے سارہ کی طبیعت اب بہت بہتر ہوگئی ہے۔‘

فلک شبیر نے دعائیں کرنے والے مداحوں کا شکریہ بھی ادا کیا۔

دوسری جانب سارہ خان نے اپنی اسٹوری میں رمضان مبارک لکھا، اور ساتھ ہی بتایا کہ وہ اس وقت کراچی میں موجود ہیں۔


واضح رہے کہ گزشتہ روز فلک شبیر نے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ایک اسٹوری میں مداحوں کو سارہ خان کے اسپتال میں داخل ہونے سے متعلق بتایا تھا۔

فلک شبیر نے انسٹاگرام اسٹوری میں سارہ خان کی تصویر شیئر کی جس میں وہ اسپتال کے بستر پر موجود ہیں اور لکھا کہ ʼ وہ ٹھیک نہیں ہیں۔تاہم فلک شبیر نے اپنی اسٹوری میں سارہ خان کےاسپتال داخل ہونے کی وجہ نہیں بتائی تھی۔‘

اس حوالے سے ایک رپورٹ میں کہا گیا کہ اداکارہ کو ٹائیفائیڈ ہوگیا ہے جس کی وجہ سے وہ اسپتال میں داخل ہیں۔

خیال رہے کہ سارہ خان اور فلک شبیر گزشتہ دنوں ترکی میں تھے اور وہاں کے سیاحتی مقامات کی سیر کی تصاویر بھی پوسٹ کررہے تھے۔

یاد رہے کہ سارہ خان گزشتہ برس جولائی میں شادی کے بندھن میں بندھی تھیں، انہوں نے اور گلوکار فلک شبیر نے 14 جولائی کو منگنی کا اعلان کیا تھا۔

اگلے ہی دن دونوں کی شادی کی تقریبات کا آغاز ہوا تھا اور وہ 17 جولائی کو شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے۔

علاوہ ازیں ڈرامہ سیریل ʼثبات‘ میں ان کے منفی کردار کے طور پر ان کی اداکاری کو بھی خوب سراہا گیا تھا۔

تازہ ترین