• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے 26 کھلاڑیوں کا اعلان

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے26کھلاڑیوں کا اعلان
فوٹو: فائل

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کے تربیتی کیمپ کیلئے 26 کھلاڑیوں کا اعلان کردیا گیا۔

قومی ویمنز کر کٹ ٹیم کا کیمپ 17 اپریل سے کراچی میں ہوگا۔

پی سی بی کا کہنا ہے کہ کھلاڑی پہلے ہوٹل میں 7 روز کا قرنطینہ کریں گی۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کا کہنا ہے کہ کھلاڑیوں کو بائیو سیکیورببل میں جانے کے لئے 2 منفی کورونا وائرس کے  ٹیسٹ درکار ہوں گے۔

قومی ویمنز کرکٹ ٹیم کا 15 روزہ تربیتی کیمپ 8 مئی کو ختم ہوگا۔

کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کو انٹرنیشنل ایونٹس کی تیاری کروانا ہے۔

تازہ ترین