کراچی (اسٹاف رپورٹر) جاپانی حکومت نے واضح طور پر اشارہ دیا ہے کہ کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی نہ آئی تو جولائی میں ہونے والے اولمپکس گیمز ملتوی کئے جاسکتے ہیں، حکومتی مشیرتوشی ہیرو کے مطابق کورونا وائرس کی صورتحال کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ امید ہے کہ اس پر قابو پا لیں گے۔ تاہم کورونا وائرس کا پھیلاؤ جاری رہا تو گیمز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کریں گے۔