• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیئرمین ایف بی آر کی فیلڈ دفاتر کو ٹیکس گزاروں کے مسائل حل کرنیکی ہدایات

اسلام آباد( نمائندہ جنگ )چیئرمین ایف بی آر عاصم احمد نے ایف بی آر کے تمام فیلڈ دفاتر کو سختی سے ہدایات جاری کی ہیں کہ ٹیکس گزاروں کے تمام مسائل کو فوری طور پرحل کیا جائے۔

یہ ہدایات انہوں نے جمعہ کو ایف بی آر میں کھلی کچہری میں ٹیکس گزاروں کی آن لائن شکایات سننے کے دوران دیں اور تجاویزکاخیرمقدم بھی کیا۔

ایف بی آر میں وزیراعظم کی ہدایت کی روشنی میں ہرماہ ای کچہری کا انعقاد کیا جاتا ہے، ٹیکس گزاروں نے کال کرکے براہ راست نئے چیئرمین ایف بی آر کو مسائل سے آگاہ کیا۔

تازہ ترین