عثمان بزدار ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر برہم
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عثمان بزدار ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر برہم


وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل نہ ہونے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔

لاہور میں وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کی زیر صدارت اجلاس ہوا، جس میں پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈپارٹمنٹ کے ترقیاتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے ڈیولپمنٹ پراجیکٹ کے معیار پر عدم اعتماد کا اظہار کیا اور وہ ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل نہ ہونے پر برہم بھی ہوگئے۔


انہوں نے دوران اجلاس تونسہ میں اسٹریٹ لائٹس پراجیکٹ میں گھپلے کی فوری انکوائری کا حکم دیا اور 10 دن میں انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

عثمان بزدار نے تونسہ اسٹریٹ لائٹس پراجیکٹ میں گھپلا کرنے والے کنٹریکٹر کو گرفتار کرنے کا بھی حکم دیا۔

اُنہوں نے فورٹ منرو میں واٹر سپلائی اسکیم بحال کرنے کے لیے اقدامات کا حکم بھی دیا۔

قومی خبریں سے مزید