• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اداکارہ میرا نے امریکا کے اسپتال میں پیش آئے واقعے پر لب کشائی کردی

امریکا میں مقیم پاکستانی اداکارہ و ماڈل میرا نے وہاں اپنے ساتھ پیش آئے واقعے کو بیان کردیا۔ 

اداکارہ نے امریکا میں ’نفسیاتی لاک ڈاؤن‘ اور خود کے ساتھ پیش آنے والی اذیت پر خاموشی توڑ دی۔ 

غیر ملکی میڈیا کو دیے گئے انٹرویو میں میرا کا کہنا تھا کہ ایک لابی ہے جو ان کے خلاف کام کرتی ہے، یہ لابی ان کے کردار کو خراب کرنے اور ان کے اسٹارڈم کو نقصان پہنچانے کا کام کرتی رہتی ہے۔

اسپتال کے دورے کا اعتراف کرتے ہوئے میرا کا کہنا تھا کہ وہ ذہنی دباؤ کی وجہ سے کافی مشکلات برداشت کر رہی تھیں، اور یہی ان کے اسپتال جانے کی وجہ تھے۔ 

میرا کا کہنا تھا کہ جب وہ وہاں گئیں تو اسپتال کے عملے نے انھیں غلطی سے پاگل سمجھ لیا، حتیٰ کہ فون بھی ضبط کرلیا۔ 

میرا جی نے اپنی وضاحت یوں دی کہ ’ذہنی دباؤ اور ذہنی طور پر غیرمستحکم ہونے کو سمجھنے کی ضرورت ہے، لیکن انھوں نے اس کا فرق جاننے سے ہی انکار کردیا اور مجھے اسپتال میں داخل کردیا۔‘ 

پاکستانی اداکارہ نے بتایا کہ ’میں پوری رات چلاتی رہیں، مدد کو پکارتی رہیں، لیکن کوئی بھی مدد کو نہیں آیا، وہ رات میرے لیے بہت ڈراؤنی تھی۔‘

اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اس واقعے کے اگلے دن میری والدہ نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر داخلہ شیخ رشید سے انھیں اسپتال سے ڈس چارج کروانے کی اپیل کی۔ 

انھوں نے بتایا کہ پاکستانی سفارتخانے کی جانب سے درخواست جمع کروانے کی بعد مجھے اسپتال سے ریلیز کیا۔

تازہ ترین