• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ حکومت کراچی کے دو کالجز پر قبضہ کی سازش کر رہی ہے، خواجہ اظہار

کراچی ( اسٹاف رپورٹر) ایم کیو ایم پاکستان کی رابطہ کمیٹی کے رکن و ممبر صوبائی اسمبلی خواجہ اظہار الحسن نےکہا ہے کہ سندھ کی بد عنوان و متعصب حکومت نے بلدیہ عظمیٰ کراچی کو مالی طور پر اپاہج تو کرہی دیا ہے اب وہ اسکے مختلف اداروں پر بھی قبضہ کرنا چاہتی ہے، گزشتہ 13برسوں سے شہری سندھ کے وسائل اور مختلف حیلے بہانوں سے قبضہ کئے ہوئے ہے جسکے باعث سندھ کے شہری علاقے تباہی اور بربادی سے بوچار ہیں کبھی تعصب پر مبنی قانون سازی کے ذریعے اور کبھی بدعنوان افسر شاہی کے ذریعے تو کبھی 18ویں ترمیم کو ڈھال بنا کر بد عنوانی کا راج لگا رکھا ہے آج کی اس پریس کانفرنس کا مقصد آپ لوگوں کو ایک اور سازش سے آگاہ کرنا ہے جس میں ایک سمری وزیر اعلیٰ کو ارسال کی گئی ہے جسکے ذریعے کراچی انسٹیٹیوٹ آف ہارٹ ڈی زیز اور کراچی میڈیکل انڈ ڈینٹل کالج پر قبضہ کرنے کی سازش رچائی گئی ہے ہم واضع کر دینا چاہتے ہیں کہ یہ دونوں ادارے اپنے وسائل میں رہتے ہوئے بہترین کار کردگی دکھا رہے ہیں کراچی میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج داخلے سے لیکر انتظامی امور تک ہر شعبہ میں شفافیت اختیار کئے ہوئے ہے اور اسکا اعتراف ملک کے تمام آزاد ادارے کرتے ہیں، وسائل پر قبضہ اور بدعنوانی کیلئے 18ویں ترمیم کو ہتھیار بنایا جارہا ہے۔ وہ ہفتے کو مرکز بہادر آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کر رہے تھے۔

تازہ ترین