ملتان میں چینی کے گودام پر چھاپہ مار کر ساڑھے 3 کروڑ روپے مالیت کی ذخیرہ کی گئی چینی برآمد کر لی گئی، گودام کو سیل کر دیا گیا ۔
ملتان میں اسپیشل برانچ انٹیلی جنس ونگ نے کارروائی کرتے ہوئے سورج کنڈ روڈ پر واقع 1 چینی کے گودام پر چھاپہ مار کر چینی کی ذخیرہ کی گئی 7 ہزار سے زائد بوریاں برآمد کر لیں ۔
چینی کی ذخیرہ کی گئی بوریوں کی مالیت 3 کروڑ 50 لاکھ روپے ہے ۔
اسپیشل برانچ کے انٹیلی جنس ونگ نے چینی کو قبضے میں لے کر گودام کو سیل کر دیا۔