• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد: 1 دن میں 650 کورونا کیسز رپورٹ

اسلام آباد میں کورونا وائرس کے کیسز میں کمی کے بعد آج دگنے سے بھی زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں ایک روز میں کورونا کے مزید 650 کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔

ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسراسلام آباد کا کہنا ہے کہ دارالحکومت میں آج کورونا وائرس کی شرح 11.80 فیصد ریکارڈ کی گئی، جبکہ یہاں اب تک مجموعی کورونا کیسز 68 ہزار 906 ہو گئے۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ روز اسلام آباد میں کورونا وائرس کے 5 ہزار 507 ٹیسٹ کیئے گئے، گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 سال تک کورونا وائرس کا شکار بچوں کی تعداد 47 رہی۔


ڈی ایچ او کے مطابق 11 سے 20 سال کے درمیان کورونا وائرس کے 21 کیسز رپورٹ ہوئے، 24 گھنٹوں میں سب سے زیادہ 60 کورونا کیسز 31 سے 45 سال کے افراد میں رپورٹ ہوئے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ اسلام آباد میں خواتین میں کورونا وائرس کی شرح 41 اور مردوں میں 59 فیصد ریکارڈ کی گئی، گزشتہ 24 گھنٹوں میں دارالحکومت کے شہری علاقوں میں زیادہ کیسز رپوٹ ہوئے۔

تازہ ترین