• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان: کورونا وائرس سے 1 دن میں ریکارڈ 149 اموات


پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے، کورونا مریضوں کی تعداد کے حوالے سے مرتب کی گئی فہرست میں پاکستان 31 ویں نمبر پر ہے۔

نیشنل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر (این سی او سی) کے اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے مزید 6 ہزار 127 کیسز سامنے آئے ہیں، مزید 149 افراد اس موذی وباء کے سامنے زندگی کی بازی ہار گئے، اس بیماری سے 4 ہزار 527 مریض شفایاب ہو گئے، جبکہ مثبت کیسز آنے کی شرح ساڑھے 8 فیصد ہو گئی۔

ملک بھر میں کورونا وائرس سے انتقال کرنے والوں کی مجموعی تعداد 16 ہزار 243 ہو گئی ہے، جبکہ کُل مریضوں کی تعداد 7 لاکھ 56 ہزار 285 ہو چکی ہے۔

24 گھنٹوں میں کورونا وائرس کے مزید 71 ہزار 836 ٹیسٹ کیئے گئے، ملک میں اب تک کُل 1 کروڑ 11 لاکھ 44 ہزار 367 کورونا ٹیسٹ کیئے جا چکے ہیں۔

ملک بھر میں اسپتالوں، قرنطینہ سینٹرز اور گھروں میں کورونا وائرس کے کُل 80 ہزار 559 مریض زیرِ علاج ہیں، جن میں سے 4 ہزار 446 مریضوں کی حالت تشویش ناک ہے، جبکہ 6 لاکھ 59 ہزار 483 مریض اب تک اس بیماری سے شفایاب ہو چکے ہیں۔

سندھ میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد دوسرے صوبوں سے زیادہ 2 لاکھ 72 ہزار 197 ہو چکی ہے، جبکہ اس سے کُل اموات 4 ہزار 551 ہو گئیں۔

تیسری لہر کے دوران پنجاب میں کورونا وائرس کے کیسز میں تیزی سے اضافہ جاری ہے، جہاں اب تک 2 لاکھ 67 ہزار 572 مریض سامنے آئے ہیں، یہاں کُل ہلاکتیں دیگر صوبوں سے زیادہ ہیں جو 7 ہزار 430 ہو چکی ہیں۔

خیبر پختون خوا میں کورونا وائرس کے مریضوں کی تعداد 1 لاکھ 5 ہزار 438 ہو چکی ہے، اس سے اب تک کُل اموات 2 ہزار 867 ہو گئیں۔


وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 69 ہزار 556 کورونا وائرس سے متاثرہ مریض اب تک سامنے آئے ہیں، یہاں کُل 636 افراد اس وباء سے جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

کورونا وائرس کے بلوچستان میں 20 ہزار 822 مریض اب تک رپورٹ ہوئے ہیں جہاں 223 افراد اس مرض سے انتقال کر چکے ہیں۔

آزاد جموں و کشمیر میں کورونا وائرس کے اب تک 15 ہزار 524 مریض رپورٹ ہوئے ہیں، اس کے باعث اب تک یہاں کُل 433 مریض وفات پا چکے ہیں۔

گِلگت بلتستان میں 5 ہزار 176 کورونا وائرس کے مریض سامنے آئے ہیں جبکہ اس سے اب تک 103 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

قومی خبریں سے مزید