• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

برطانوی سائنسداں کا بھارت کو ریڈ لسٹ میں ڈالنے کا مطالبہ


کورونا وائرس کی بھارتی قسم کے برطانیہ میں سامنے آنے کے بعد بھارت کو ریڈ لسٹ میں شامل کرنے کا مطالبہ زور پکڑنے لگا ہے۔

معروف برطانوی سائنسدان ڈینی آلٹمین نے کہا ہے کہ بھارت کو فوری طور پر ریڈ لسٹ میں ڈال دیا جانا چاہیئے۔

انہوں نے کہا ہے کہ یہ حیران کن ہے کہ بھارت سے آنے والوں پر ہوٹل میں رہنے کی شرط بھی نہیں۔

پروفیسر ڈینی آلٹمین نے خبردار کیا ہے کہ برطانیہ میں کورونا وائرس کے کم ہوتے ہوئے کیسز کے باوجود کورونا کی بھارتی قسم پھر سے کیسز میں اضافے کا باعث بن سکتی ہے۔


برطانیہ کی کمیٹی برائے ویکسی نیشن اینڈ ایمیونائیزیشن کے پروفیسر ایڈم فن کا کہنا ہے کہ کورونا ویکسین سے پیدا ہونے والی مدافعت کے وائرس میں تبدیلیوں کی وجہ سے متاثر ہونے کے امکانات بہت کم ہیں۔ 

تازہ ترین