آپ آف لائن ہیں
جمعرات23؍ رمضان المبارک 1442ھ6؍مئی 2021ء
  • بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
Jang Group

امریکی اداکار فیلکس سیلا 84 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

اطالوی نژاد امریکی اداکار فیلکس سیلا 84 سال کی عمر میں امریکا میں انتقال کرگئے۔ 

انھیں ایڈمز فیملی میں ان کے کردار ’کزن اٹ‘ سے شہرت حاصل ہوئی۔

بتایا جاتا ہے کہ وہ لبلبے کے کینسر سے نبرد آزما تھے اور وہ جمعہ کو بالآخر یہ جنگ ہار گئے۔

 ان کی موت کا اعلان ٹوئنٹی ففتھ سنچری میں ان کے بک راجرز کوسٹر گل جیراڈ نے کیا۔

جیراڈ نے اپنے ٹوئٹر پر تحریر کیا کہ فلیکس کا چند گھنٹے قبل انتقال ہوا اور انکی موت کے حوالے سے میرے خیال میں سب بہتر بات یہ ہے کہ وہ اب کسی تکلیف میں مبتلا نہیں رہے۔ 


دکھی جیراڈ کا اپنے پرانے ساتھی کے بارے میں مزید کہنا تھا کہ وہ انکی کمی بہت زیادہ محسوس کرینگے، انکے مطابق ہم نے اکٹھے بہت اچھا وقت گزارا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید